فیلڈنگ میں غفلت پر سہیل خان کی یاسر سے تکرار پر کیون پیٹرسن حیران - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

فیلڈنگ میں غفلت پر سہیل خان کی یاسر سے تکرار پر کیون پیٹرسن حیران

شارجہ:  فیلڈنگ میں غفلت پر سہیل خان کی یاسر سے تکرار ہوگئی جس پر کیون پیٹرسن حیران رہ گئے۔

فیلڈنگ میں غفلت پر سہیل خان کی یاسر سے تکرار ہوگئی،لاہور قلندرز کے پیسر نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف میچ میں بائونڈری پر موجود لیگ اسپنر کی توجہ حاصل کرنے کیلیے گیند دے ماری جو سرکے قریب سے گزرگئی۔

ناگواری محسوس کرتے ہوئے یاسر شاہ نے بھی بال اٹھائی اور واپس سہیل خان کی طرف پھینکی، دونوں ایک دوسرے پر چلاتے بھی نظر آئے، کپتان میک کولم نے معاملہ ٹھنڈا کیا تاہم میچ ختم ہوا تو دونوں نے ہاتھ ملانے سے بھی گریز کیا۔

اس صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کیون پیٹرسن نے کہا کہ اپنے پورے کیریئر میں اس طرح کا مضحکہ خیز واقعہ نہیں دیکھا کہ ایک ہی ٹیم کے 2کھلاڑی میدان میں آپس میں الجھ رہے ہوں۔

The post فیلڈنگ میں غفلت پر سہیل خان کی یاسر سے تکرار پر کیون پیٹرسن حیران appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل http://ift.tt/2pg1oC5