بھارتی فٹبال؛ سٹے بازوں نے فکسنگ کے لیے سوشل میڈیا کا سہارا لے لیا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

بھارتی فٹبال؛ سٹے بازوں نے فکسنگ کے لیے سوشل میڈیا کا سہارا لے لیا

ممبئی: بھارتی فٹبال میں سٹے بازوں نے فکسنگ کیلیے سوشل میڈیا کا سہارا لے لیا۔

انڈین لیگ کے ٹاپ کلب منیروا پنجاب کے مالک رنجیت بجاج نے انکشاف کیاکہ ان کے2پلیئرز کو میچ فکسنگ کیلیے سوشل میڈیا پر 30 لاکھ روپے کی آفر ہوئی جب کہ مزید پانچ کھلاڑیوں سے بھی واٹس اپ، انسٹاگرام اور دیگر میڈیا ٹولز کے ذریعے رابطہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ اس حوالے سے چند روز قبل بھی اطلاعات سامنے آئی تھیں،اس معاملے کی نہ صرف انڈین فٹبال فیڈریشن بلکہ ایشین فٹبال کنفیڈریشن کی انٹیگریٹی ایپ پر بھی رپورٹ کردی گئی ہے۔

 

The post بھارتی فٹبال؛ سٹے بازوں نے فکسنگ کے لیے سوشل میڈیا کا سہارا لے لیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل http://ift.tt/2rOq8Ff