عامرخان 21 اپریل کو کینیڈین باکسرلی گریکو کیخلاف رنگ میں اتریں گے - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

عامرخان 21 اپریل کو کینیڈین باکسرلی گریکو کیخلاف رنگ میں اتریں گے

لندن: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان رواں برس 21 اپریل کو لیورپول کے ایکو ایرینا میں کینیڈین حریف فل لو گریکو کیخلاف رنگ میں اتریں گے۔

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامرخان تقریباً دو برس  بعد باکسنگ رنگ میں واپسی کیلیے تیار ہوگئے، وہ رواں برس 21 اپریل کو لیورپول کے ایکو ایرینا میں کینیڈین حریف فل لو گریکو کیخلاف رنگ میں اتریں گے۔

واجح رہے کہ یہ 2016 کے بعد 31 سالہ باکسر کی پہلی فائٹ ہوگی، مئی 2016 میں منعقدہ اپنی آخری فائٹ میں عامر خان کو سول الواریز کے ہاتھوں شکست ہوگئی تھی، یہ ڈبلیوبی سی مڈل ویٹ ٹائٹل باؤٹ بھی تھی، عامر خان اب تک پروفیشنل باکسنگ کے 35 میں سے 31 مقابلوں میں فتحیاب رہے جبکہ 4 میں انھیں ناکامی کا سامنا رہا ہے۔

اسی طرح لو گریکو 31 فائٹس میں 28 بار کامیاب رہے جبکہ تین میں انھیں ہار ہوئی ہے، لی گریکو کی برطانیہ میں یہ پہلی فائٹ ہوگی۔

 

The post عامرخان 21 اپریل کو کینیڈین باکسرلی گریکو کیخلاف رنگ میں اتریں گے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل http://ift.tt/2GrczyO