کراچی سے بنکاک ہیرے اسمگل کرنے کی کوشش ناکام - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

کراچی سے بنکاک ہیرے اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

کراچی: جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر عملے نے 60 لاکھ روپے مالیت کے ہیرے بنکاک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک مسافر کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ کسٹم کے عملے نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی سے بنکاک جانے والے ایک مسافر کو گرفتار کرکے اس کے پاس سے 202 ہیرے برآمد کرلیے جن کی مالیت 60 لاکھ روپے سے زائد ہے۔

ڈپٹی کلکٹر کسٹم نے بتایا ہے کہ کراچی سے بنکاک جانے والے جاوید نامی مسافر نے ہیرے اپنے ٹراؤزر کی جیب میں چھپائے ہوئے تھے جنہیں وہ بنکاک لے جارہا تھا تاہم اس دوران اس کی اسکریننگ کی گئی جس میں وہ پکڑا گیا۔

ڈپٹی کلکٹر کا کہنا ہے کہ جناح ٹرمینل پر ہیرے اسمگل کرنے کی یہ اپنی نوعیت کی پہلی کوشش ہے جس کے بعد زیر حراست مسافر جاوید کا پاسپورٹ اور برآمد شدہ ہیرے ضبط کرلیے گئے ہیں۔

The post کراچی سے بنکاک ہیرے اسمگل کرنے کی کوشش ناکام appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://ift.tt/2FlqYvf