آئندہ انتخابات نئے پاکستان کا ریفرنڈم ثابت ہوں گے، نوازشریف - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

آئندہ انتخابات نئے پاکستان کا ریفرنڈم ثابت ہوں گے، نوازشریف

فیصل آباد: سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ آئندہ انتخابات میں ایک نئے پاکستان کا ریفرنڈم ہوگا۔

جڑانوالہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ لاہور میں خالی کرسیوں کا جمِ غفیر تھا آج کا جلسہ دیکھ کرعوام فیصلہ کرے کہ اس کے شرکا کا مقابلہ کہاں ہے، مجھے نااہل کرنے والے دیکھ لیں عوام اس فیصلے کو نہیں مانتے، کیا بیٹے سے تنخواہ نہ لینا باپ کا جرم ہوتا ہے، آئندہ انتخابات میں ایک نئے پاکستان کا ریفرنڈم ہوگا۔

نوازشریف کا کہنا تھا کہ میں جو وعدہ کرتا ہوں وہ پورا کرتا ہوں، لیکن مجھے ہمیشہ ملک کی خدمت سے ایک سازش کے تحت روکا گیا، 1999 میں بجلی کی کمی نہیں تھی، دہشت گردی کا نام و نشان نہیں تھا ملک ترقی کررہا تھا اور پاکستان ایشین ٹائیگر بن رہا تھا لیکن مشرف نے مارشل لا لگا کر سارا ستیا ناس کردیا

 

The post آئندہ انتخابات نئے پاکستان کا ریفرنڈم ثابت ہوں گے، نوازشریف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://ift.tt/2BwFMVr