زینب کیس کی آج سماعت، میڈیا شخصیات معاونت کیلیے طلب - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

زینب کیس کی آج سماعت، میڈیا شخصیات معاونت کیلیے طلب

لاہور / قصور / اسلام آباد: سپریم کورٹ نے نجی ٹی وی اینکرکے معاملے پراہم میڈیا شخصیات کو آج طلب کرلیا جب کہ میڈیا پرسنز کو نوٹسز جاری کردیے گئے۔

زینب قتل کیس میں ٹی وی اینکر کی جانب سے ملزم عمران علی کے 37 بینک اکانٹس کا مبینہ جھوٹا دعویٰ کرنے اورصحافتی ضابطہ اخلاق کے حوالے سے سپریم کورٹ نے اہم میڈیا شخصیات کوعدالت عظمی کی لاہور رجسٹری میں آج طلب کرلیا ہے۔

عدالت عظمیٰ کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق عدالت نے حمید ہارون، میرشکیل الرحمن،فہد حسین ،آئی اے رحمان،کامران خان، مجیب الرحمن شامی،کاشف عباسی، حامدمیر، میاںعامرمحمود، مس رمیزہ، سرمد علی اور ضیا شاہدکو لاہور رجسٹری میں پیشی کیلیے نوٹسز جاری کردیے۔ میڈیا پرسنز کو صبح 10بجے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں طلب کیا گیا ہے تاہم چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ سماعت کریگا۔

ٹی وی اینکر، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب عاصمہ حامد، انسپکٹر جنرل پنجاب، انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات پنجاب ابوبکرخدا بخش، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب ڈاکٹر نعیم، چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹرمحمداشرف طاہراور ڈی جی پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کو پہلے ہی نوٹس جاری کیے جا چکے ہیں۔

ادھرگزشتہ روز قصور میں زینب سمیت دیگر معصوم بچیوں کے ساتھ درندگی کے واقعات کی تفتیش کیلیے جے آئی ٹی کا اجلاس ہوا۔ جے آئی ٹی ذرائع کے مطابق سیریل کلر عمران کے غیرملکی اکاؤنٹس کے بارے میں دعوی کرنے والے اینکر پرسن دوسری بار بھی طلبی پر پیش نہ ہوئے، جے آئی ٹی نے صحافی کو اپنے پروگرام میں بیان کردہ تمام معلومات اور ثبوتوں کے ساتھ طلب کر رکھا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق پنجاب حکومت نے زینب کے علاوہ 7 مزید بچیوں سے زیادتی کی تحقیقات بھی جے آئی ٹی کے سپردکرتے ہوئے ہدایات جاری کی ہیںکہ تمام تحقیقات جلد سے جلد مکمل کی جائے۔ ترجمان کاکہنا ہے کہ جے آئی ٹی کی تحقیقات کی روشنی میں ہی پولیس زینب قتل کیس کا چالان عدالت کو بھجوائے گی۔

زینب قتل کیس میں ایف ائی اے بھی متحرک ہوگئی، ملزم عمران اوراسکے گھر والوں کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات کے لیے ایف ائی اے نے کام شروع کردیا۔مزید برآں پنجاب حکومت نے پانچ سالہ ایمان فاطمہ قتل کیس میں پولیس کے ہاتھوں جعلی پولیس مقابلے میں مارے جانے والے نوجوان مدثرکا کیس ری اوپن کردیا۔

علاوہ ازیں جے آئی ٹی نے مدثرقتل کیس کی دوبارہ تحقیقات شروع کرتے ہوئے جعلی پولیس مقابلے میں شامل6پولیس اہلکاروں کو طلب کرلیا ہے، پولیس اہلکار جے آئی ٹی کے سامنے اپنے بیانات ریکارڈکرائیںگے، دوسری جانب مقتول مدثرکے اہلخانہ انصاف کیلئے عدالت پہنچ گئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق مدثرکی والدہ جمیلہ بی بی نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی ، ڈی ایس پی صدر سرکل قصور مرزا عارف رشید اور ایس ایچ او قصور محمد یونس کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا جائے۔

 

The post زینب کیس کی آج سماعت، میڈیا شخصیات معاونت کیلیے طلب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://ift.tt/2GpoLzV