زرداری کیساتھ کھڑا نہیں ہوسکتا وہ بھی نوازشریف کی طرح کرپٹ ہیں،عمران خان  - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

زرداری کیساتھ کھڑا نہیں ہوسکتا وہ بھی نوازشریف کی طرح کرپٹ ہیں،عمران خان 

کراچی: چیرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ آصف زرداری بھی نوازشریف کی طرح کرپٹ انسان ہیں ان کے ساتھ کھڑا نہیں ہوسکتا جب کہ نوازشریف کو منی لانڈرنگ کے کیس میں سزا ہوگی۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ لوگوں کوسمجھ نہیں آرہی یہ کیوں نکالا والا رونا دھونا کیوں ہورہا ہے اور نوازشریف پوری کوشش کررہےہیں کہ انہیں جیل میں ڈالا جائے تاہم نوازشریف کو منی لانڈرنگ کے کیس میں سزا ہوگی کیوں کہ سب کو پتہ ہے ان کے پاس کوئی جواب نہیں جب کہ نوازشریف کا سارا پیسہ واپس آئے گا اور وہ پی ٹی آئی کی حکومت میں تعلیم پرلگائیں گے۔

چیرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ سندھ اور پنجاب میں پولیس ریفارمز کی ضرورت ہے کیوں کہ پنجاب اور سندھ پولیس ماورائے عدالت کرتی ہے، انکاونٹرز میں لوگوں کو مار کے کارروائی ڈالتے ہیں کہ ملزم کو پکڑلیا اور ماردیا ہے جب کہ کوئی بھی پولیس والا قتل نہیں کرسکتا جب تک اس کی پشت پناہی نہ کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف نے بھی ماورائےعدالت قتل کرائے اور پولیس کی وردیاں بدلنے کا ڈرامہ کیا، اچھی بھلی وردی تھی پولیس والوں کوڈاکیا بنادیا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پولیس کا کام صرف شریف خاندان کو بچانا ہے البتہ پولیس گردی کا نشانہ بننے والوں کے گھر جاوں گا، اب لوگوں عدالتوں میں دھکےنہیں کھاتے پھریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کےساتھ کہیں نہیں کھڑا ہوسکتا، وہ سرٹیفائیڈ کرمنل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرشکیل الرحمان تیاری کرلیں میں بڑا زبردست کیس لے کر آرہا ہوں۔

چیرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ زینب کا کیس اور اسماء کا کیس میں بڑا فرق ہے، قصور میں چائلڈ پورنوگرافی کا کیس سامنےآچکا ہے اور ہمیں شک ہے کہ شاہد مقصود سچ کہہ رہے ہیں۔

The post زرداری کیساتھ کھڑا نہیں ہوسکتا وہ بھی نوازشریف کی طرح کرپٹ ہیں،عمران خان  appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://ift.tt/2BytN9L