مشال خان قتل کیس کی سماعت مکمل، فیصلے کی تاریخ کا اعلان - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

مشال خان قتل کیس کی سماعت مکمل، فیصلے کی تاریخ کا اعلان

ہری پور: مشال خان قتل کیس کی سماعت سینٹرل جیل ہری پور میں مکمل ہوگئی عدالت نے مقدمے کا فیصلہ محفوظ کرلیا جو 7 فروری کو سنایا جائے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مشال خان قتل کیس کی سماعت سینٹرل جیل ہری پور میں مکمل ہوگئی جس میں آج تمام ملزمان کے وکلاء کے دلائل مکمل ہوگئے۔ عدالت نے مقدمے کا فیصلہ محفوظ کرلیا جو 7 فروری کو سینٹرل جیل ہری پور میں ہی سنایا جائے گا۔

یاد رہے کہ مشال خان قتل کیس میں 50 گواہان نے بیانات قلم بند کرائے ہیں، کل 61 ملزمان میں سے 58 ملزمان گرفتار اور 3 مفرور ہیں جب کہ تمام ملزمان کی درخواست ضمانت کی اپیلیں بھی مسترد ہوچکی ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: مردان میں عبدالولی خان یونیورسٹی میں طلبا کے تشدد سے طالبعلم جاں بحق

واضح رہے کہ 14 اپریل کو مردان کی عبدالولی خان یونیورسٹی میں مشتعل طلبا کے ہجوم نے طالب علم مشال خان پر توہین مذہب کا الزام لگا کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا تھا۔

The post مشال خان قتل کیس کی سماعت مکمل، فیصلے کی تاریخ کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://ift.tt/2Fm2sKq