کرکٹ میچ کے دوران پولیس اہلکار کا امپائر سے جھگڑا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

کرکٹ میچ کے دوران پولیس اہلکار کا امپائر سے جھگڑا

ہالا: کرکٹ میچ کے دوران آؤٹ نہ دینے پر پولیس اہلکار نے جھگڑے کے بعد امپائر کو گرفتار کر کے لاک اپ کر دیا۔

ہالا کرکٹ گراؤنڈ میں مقامی نوجوانوں کی دو ٹیموں کے درمیان ہونیوالے کرکٹ میچ کے دوران آؤٹ کی کال نہ دینے پر میچ دیکھنے کیلیے گراؤنڈ میں موجود پولیس اہلکار حمیدر سموں نے امپائر عاقل ابڑو سے بدتمیزی کی، تلخ کلامی پر جھگڑے کے دوران دونوں نوجوان زخمی ہوگئے۔

بعدازاں ہالا پولیس امپائر عاقل ابڑوکو گرفتار کر کے تھانے لے گئی، گرفتاری کے خلاف رشتے دار ہالا تھانے پہنچے اور عاقل کی رہائی کا مطالبہ کیا، انھوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں نے تلاشی کے دوران نوجوان کے پرس میں موجود 3 ہزار روپے بھی چھین لیے ہیں۔

دریں اثنا ڈی آئی جی حیدرآباد جاوید عالم اوڈھو کے نوٹس لینے پر ہالا پولیس نے گرفتار امپائر کو رہا کر دیا تاہم ہالا پولیس نے نوجوان سے چینی رقم واپس نہیں کی۔

 

The post کرکٹ میچ کے دوران پولیس اہلکار کا امپائر سے جھگڑا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل http://ift.tt/2DITFBM