بھارتی ریاست آسام میں پاکستانی پرچم لہراتے ہوئے پایا گیا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

بھارتی ریاست آسام میں پاکستانی پرچم لہراتے ہوئے پایا گیا

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست آسام کے ضلع ڈبروگڑھ میں ایک پاکستانی پرچم 2 سیاہ جھنڈوں جن پر ’’جہاد‘‘ لکھا ہوا تھا کے ساتھ لہراتے ہوئے پایا گیا ہے۔

ڈبروگڑھ سپرنٹنڈنٹ پولیس گوتم بوھرا کا کہنا ہے کہ ایسا نہیں لگتا کہ یہ کسی بھی جہادی سرگرمیوں سے متعلق ہے، ہمیں شبہ ہے کہ ایسا علاقے میں کشیدگی پیدا کرنے کیلیے کچھ شرپسند عناصر کی طرف سے کیا گیا ہے۔