وزیراعظم نے گوادر کے ماہی گیروں کے احتجاج کا نوٹس لے لیا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

  

وزیراعظم نے گوادر کے ماہی گیروں کے احتجاج کا نوٹس لے لیا

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے گوادر کے ماہی گیروں کے مطالبات اور احتجاج پر نوٹس لے لیا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق گوادر میں ماہی گیروں کی جانب سے گزشتہ کئی دنوں سے بلوچستان کو حق دو کے نام سے تحریک جاری ہے، مظاہروں کی قیادت مولانا ہدایت الرحمان کررہے ہیں، تاہم اب ان کا احتجاج رنگ لے آیا ہے، کیوں کہ وزیراعظم عمران خان نے ماہی گیروں کے مطالبات اور احتجاج پر نوٹس لے لیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: بلوچستان کو حق دو تحریک کی ریلی، ہزاروں شریک

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں نے گوادر کے محنتی ماہی گیروں کے جائز مطالبات کا نوٹس لیا ہے، ٹرالروں سے غیر قانونی ماہی گیری کے خلاف سخت ایکشن لیں گے، اور اس معاملے پر وزیراعلیٰ بلوچستان سے بھی بات کروں گا۔

The post وزیراعظم نے گوادر کے ماہی گیروں کے احتجاج کا نوٹس لے لیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3pHW9JS