پاکستان اور بھارت نے سفارتی ویزے جاری کر دیے - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

پاکستان اور بھارت نے سفارتی ویزے جاری کر دیے

 اسلام آباد: پاکستان اور بھارت کے درمیان شدید تناؤ کے باوجود ایک بار پھر سرکاری ویزوں کا اجرا کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق دونوں ممالک نے سفارتکاروں اور اہلکاروں کو ویزے جاری کر دیے، 5 اگست 2019 ء کے بعد دوسری بار سرکاری ویزے جاری کیے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اکتوبر تک دی گئی ویزا درخواستوں پر ویزے جاری کئے گئے،بھارت نے 20 پاکستانی سفارت کاروں اور اہلکاروں ویزے جاری کیے جبکہ پاکستان نے 6 بھارتی سفارت کاروں اور اہلکاروں کو ویزے دیئے،ویزوں کے اجرا کے بعد ایک دوسرے کے ملک میں تعیناتی کا عمل جلد مکمل ہوجائے گا۔

The post پاکستان اور بھارت نے سفارتی ویزے جاری کر دیے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/31t6n8R