​ 12 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا سفاک ملزم گرفتار - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

12 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا سفاک ملزم گرفتار

 مظفر آباد: ایکسپریس نیو زکے مطابق آزاد کشمیر کے علاقے کھٹار ڈڈیال سے 25 روز قبل غائب ہونے والی 12 سالہ بچی کی لاش مل گئی ہے، بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق 12 سالہ بچی کنول چھٹی جماعت کی طالبہ تھی اور 25 روز قبل شام کے وقت گھر سے نکلی لیکن واپس نہیں آئی، اس کے اغوا کا مقدمہ تھانے میں درج تھا۔

پولیس حکام کے مطابق لاپتہ ہونے والی 12 سالہ معصوم کنول مطلوب کی لاش جنگل سے برآمد ہوئی، جسے ہوٹل پر کام کرنے والے ویٹر نے زیادتی کے بعد قتل کردیا تھا، 35 سالہ ملزم نے بچی کو ریپ کے بعد قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے، اپنے بیان میں ملزم نے بتایا کہ اس کا تعلق فیصل آباد سے ہے، اور روزگار کے سلسلہ میں کافی عرصہ سے ڈڈیال میں اپنے بھائی کے ساتھ مقیم تھا، اور اس کا بھائی  ٹھیکدار ہے۔

 

The post 12 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا سفاک ملزم گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3DqwI4w