لاہور: پنجاب حکومت نے نیبر ہوڈ اور ولیج کونسل کے انتخابات بھی جماعتی بنیادوں پر کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت پنجاب نے بلدیاتی نظام کے تحت نیبر ہوڈ اور ولیج کونسل کے انتخابات غیر جماعتی بنیاد پر کروانے کا اعلان کیا تھا۔ صرف مئیر کے انتخابات جماعتی بنیادوں پر کروانے کا فیصلہ کیا گیا تاہم اب نچلی سطح پر بھی بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہوں گے۔
وزیر بلدیات پنجاب میاں محمود الرشید کا کہنا ہے کہ نئے بلدیاتی نظام میں ڈسٹرکٹ مئیر اپنی کابینہ بھی تشکیل دے گا۔ جس میں دو خواتین کی موجودگی لازم قرار دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ نیبرہوڈ اور ویلیج کونسل میں بھی خواتین کی نمائندگی ایک سے بڑھا کر 2 کر دی گئی ہے۔
The post پنجاب حکومت کا نئے بلدیاتی نظام سے متعلق بڑا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3kfwvdB
