جعلی فنگر پرنٹ کے ذریعے فون سمیں فعال اور فراڈ کرنے والا گروہ گرفتار - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

جعلی فنگر پرنٹ کے ذریعے فون سمیں فعال اور فراڈ کرنے والا گروہ گرفتار

فیصل آباد: ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے کارروائی کرتے ہوئے سلیکون کے جعلی فنگر پرنٹ بنا کر موبائل فون سمیں نام کرنے والا گروہ پکڑ لیا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل فیصل آباد نے بھکر میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے سیلیکون سے بنے انگوٹھے لگاکر جعلی موبائل سمز کی ایکٹیویشن کرنے والے ملزمان گرفتار کرلئے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے سلیکون سے بنے 6500 انگوٹھے، مختلف کمپنیوں کی 7 ہزار سمز ، 17 بائیو میڑک مشین اور 3 موبائل برآمد ہوئے ہیں، ملزم جعلی انگوٹھوں کے زریعے سمز ایکٹو کروا کر فنانشل کرائم اور شہریوں سے فراڈ کر رہے تھے۔

 

The post جعلی فنگر پرنٹ کے ذریعے فون سمیں فعال اور فراڈ کرنے والا گروہ گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3oEWigP