الیکشن کمیشن نے بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کا فیصلہ سنادیا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

الیکشن کمیشن نے بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کا فیصلہ سنادیا

الیکشن کمیشن نے بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا۔

الیکشن کمیشن نے حکم دیا کہ دیہی اور شہری لوکل کونسلز کی تفصیلات، کونسل بنانے کا پلان بشمول نقشہ جات اور نوٹی فیکشنز فراہم کیا جائے، چیف سیکرٹری اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بلوچستان تمام مطلوبہ تفصیلات الیکشن کمیشن کو فراہم کریں۔

فیصلے میں کہا گیا کہ تمام مطلوبہ تفصیلات الیکشن کمیشن کو 2 ہفتے میں فراہم کی جائیں، بصورت دیگر الیکشن کمیشن 6 دسمبر سے بلوچستان میں حلقہ بندی کے عمل کا آغاز کر دے گا۔

فیصلے میں ہدایت کی گئی کہ الیکشن کمیشن کا متعلقہ دفتر بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق حلقہ بندی کی منصوبہ بندی شروع کر دے۔

The post الیکشن کمیشن نے بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کا فیصلہ سنادیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/302l3dZ