سپریم کورٹ؛ تجوری ہائٹس اور الباری ٹاور کے انہدام پر تحریری فیصلے جاری - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

سپریم کورٹ؛ تجوری ہائٹس اور الباری ٹاور کے انہدام پر تحریری فیصلے جاری

 اسلام آباد: سپریم کورٹ نے تجوری ہائٹس اور الباری ٹاور کے انہدام پر تحریری فیصلے جاری کردیئے۔

سپریم کورٹ نے تجوری ہائٹس کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ رضا ربانی نے بتایا تجوری ہائٹس کا اسٹرکچر گرا دیا گیا، مکمل ملبہ اٹھانے کے لیے 20 دن کی مہلت درکار ہے، عدالت نے تجوری ہائٹس بلڈر کو 20 دن میں ملبہ اٹھانے کی مہلت دے دی۔

تحریری فیصلے میں سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ کمشنر کراچی تجوری ہائٹس سے ملبہ اٹھانے کے عمل کو یقینی بنائیں، آئندہ حکم تک تجوری ہائٹس اراضی کمشنر کراچی کی تحویل میں رہے گی۔

سپریم کورٹ نے الباری ٹاور کیس سے متعلق بھی تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ بہادر آباد میں واقع الباری ٹاور کیس کے تحریری فیصلے میں سپریم کورٹ نے آئندہ حکم تک بلڈر کو جائیداد منتقلی سے روک دیا ہے۔

عدالت عظمیٰ نے سیکریٹری وزرات ہاؤسنگ اینڈ ورکس اراضی کو تمام ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ الباری ٹاور کے وکیل رشید اے رضوی نے تیاری کی مہلت طلب کی، سپریم کورٹ نے ایک ماہ کے اندر الباری ٹاور اراضی کی ملکیت سے متعلق دستاویزات بھی پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

The post سپریم کورٹ؛ تجوری ہائٹس اور الباری ٹاور کے انہدام پر تحریری فیصلے جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3ldsaIr