پاک روس گیس پائپ لائن منصوبہ؛ ’ڈسکشن ڈرافٹ‘ پر اتفاق - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

پاک روس گیس پائپ لائن منصوبہ؛ ’ڈسکشن ڈرافٹ‘ پر اتفاق

 اسلام آباد: پاکستان اور روس نے ’ڈسکشن ڈرافٹ‘ پر اتفاق اور شیئر ہولڈرز کے معاہدے پر دستخط کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

پاکستان اور روس نے ’پاکستان اسٹریم‘ گیس پائپ لائن منصوبے کی تعمیر کے لیے اسپیشل پرپز کمپنی (ایس پی سی ) کے لیے شیئر ہولڈرز کے معاہدے کے ’ڈسکشن ڈرافٹ‘ پر اتفاق اور 15 فروری 2022 ء تک شیئر ہولڈرز کے معاہدے پر دستخط کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور عمر ایوب خان کی زیرقیادت پاکستانی وفد کی طرف سے فراہم کردہ تکنیکی معلومات اور ضمانت کی بنیاد پر پاکستان سے اناج اور چاول کی درآمد کی اجازت دینے پر بھی روس نے رضامندی ظاہر کی ہے۔

پاکستان اور روس کے درمیان کسٹم تعاون کی ترقی کے لیے قانونی بنیادیں قائم کرنے کے لیے، دونوں فریقوں نے مشترکہ کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا جس کا مقصد کسٹمز کے معاملات میں تعاون اور باہمی مدد کے معاہدے پر دستخط کرنا ہے،فریقین نے فارماسیوٹیکل کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

فریقین نے علمی نقل و حرکت کی مختلف شکلوں کی ترقی، مختلف تعلیمی پروگراموں، تحقیقی منصوبوں، خصوصی بین الاقوامی نمائشوں، کانفرنسوں اور سیمیناروں کا انعقاد پر بھی اتفاق کیا،فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان بین الاقوامی روڈ ٹرانسپورٹ کے معاہدے کے مسودے کو حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا۔

The post پاک روس گیس پائپ لائن منصوبہ؛ ’ڈسکشن ڈرافٹ‘ پر اتفاق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/32EtiOL