لاڑکانہ میں میڈیکل کالج کی طالبہ نے مبینہ طورپرخودکشی کرلی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

لاڑکانہ میں میڈیکل کالج کی طالبہ نے مبینہ طورپرخودکشی کرلی

لاڑکانہ میں چانڈکا میڈیکل کالج کی طالبہ نے مبینہ طورپرخودکشی کرلی۔

چانڈکا میڈیکل کالج کی انتظامیہ کے مطابق طالبہ کی مبینہ خودکشی کا واقعہ گرلزہاسٹل نمبر2میں پیش آیا۔مبینہ طورپرخودکشی کرنے والی طالبہ نوشین کا تعلق ضلع دادوسے ہے۔

کالج انتظامیہ کا مزید کہنا تھا کہ نوشین کی مبینہ خودکشی کا پتا اس وقت چلا جب نوشین کی روم میٹ کے دستک دینے کے باوجود کمرے کا دروازہ نہیں کھلا۔ انتظامیہ نے دروازہ کھولا توطالبہ کی لاش موجود تھی۔

پولیس واقعے کی تحقیقات کررہی ہے۔چانڈکا میڈیکل کالج کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی بھی واقعہ کی تحقیقات کرے گی۔

نوشین کی مبینہ خودکشی کے بارے میں جسٹس فورنوشین سوشل میڈیا پرٹرینڈبن گیا۔

The post لاڑکانہ میں میڈیکل کالج کی طالبہ نے مبینہ طورپرخودکشی کرلی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3oYiEdh