سندھ حکومت نے بلدیاتی نظام کا نیا قانون لانے کے لیے الیکشن کمیشن سے مہلت مانگ لی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

سندھ حکومت نے بلدیاتی نظام کا نیا قانون لانے کے لیے الیکشن کمیشن سے مہلت مانگ لی

 اسلام آباد: سندھ حکومت نے بلدیاتی نظام کے حوالے سے نئے قانون کی تیاری کے لیے الیکشن کمیشن سے مہلت مانگ لی۔

الیکشن کمیشن کے 2 رکنی بنچ نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق الیکشن کمیشن میں کیس پر سماعت کی۔ دوران سماعت الیکشن کمیشن نے ریمارکس دیئے کہ پہلے سندھ حکومت کا موقف تھا کہ مردم شماری کے نتائج کی اشاعت کا مسئلہ ہے، مردم شماری کے نتائج کی اشاعت ہوئے بھی 6 ماہ کا وقت گزر چکا ہے۔

سندھ حکومت نے نیا قانون لانے کے لیے الیکشن کمیشن سے مہلت مانگ لی جس پر الیکشن کمیشن نے ریمارکس دیئے کہ ہم نے چیف سیکرٹری سندھ کو طلب کیا تھا لیکن پیش نہیں ہوئے، آپ نے ایک ماہ میں کیا کیا؟ کیوں نہ توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیں، اگر آپ نیا قانون نہیں لائیں گے تو پرانے قانون پر ہی حلقہ بندیاں کردیں گے۔

The post سندھ حکومت نے بلدیاتی نظام کا نیا قانون لانے کے لیے الیکشن کمیشن سے مہلت مانگ لی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3CY9G5o