سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد میں کمی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد میں کمی

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد میں کمی آنے لگی اور یہ تعداد 54 ہزار سے کم ہوکر 53 ہزار 266 ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے زیر التواء مقدمات سے متعلق 15 روزہ رپورٹ جاری کردی۔ سپریم کورٹ کی رپورٹ کے مطابق 15 نومبر تک زیر التواء مقدمات کی تعداد 54 ہزار سے کم ہوکر 53 ہزار 266 ہوگئی۔

سپریم کورٹ کے مطابق گزشتہ دو ہفتوں میں 736 مقدمات نمٹائے گئے اسی طرح گزشتہ دو ہفتوں کے دوران 500 نئے مقدمات کا اندراج ہوا، دو اکتوبر کو عدالت عظمیٰ میں زیر التواء مقدمات کی تعداد 54 ہزار سے تجاویز کرگئی تھی۔

The post سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد میں کمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3HEQ20W