تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی کا نام فورتھ شیڈول سے خارج - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی کا نام فورتھ شیڈول سے خارج

لاہور: محکمہ داخلہ پنجاب نے تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعدرضوی کا نام فورتھ شیڈول سے خارج کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت پنجاب نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ علامہ سعد رضوی کا نام فورتھ شیڈول کی فہرست سے خارج کردیا، اس حوالے سے محکمہ داخلہ نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سعد رضوی کے علاوہ ٹی ایل پی کے مزید 487 افراد کے نام بھی فورتھ شیڈول کی فہرست سے خارج کئے گئے ہیں، اور اب تک 577 افراد کے نام فورتھ شیڈول کی فہرست سے نکالے جاچکے ہیں، یہ تمام نام متعلقہ اضلاع کی پولیس رپورٹس پر ایکشن لیتے ہوئے فورتھ شیڈول کی فہرست سے خارج کئے گئے ہیں، اور اس کے بعد  فورتھ شیڈول کی فہرست کو اپ ڈیٹ بھی کردیا گیا ہے۔

The post تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی کا نام فورتھ شیڈول سے خارج appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3c3E1DH