کراچی میں طارق روڈ پر شاپنگ سینٹر میں نقب زنی، ملزمان لاکھوں روپے لے اڑے - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

کراچی میں طارق روڈ پر شاپنگ سینٹر میں نقب زنی، ملزمان لاکھوں روپے لے اڑے

 کراچی: طارق روڈ پر شاپنگ سینٹر میں نقب زنی کے دوران ملزمان لاکھوں روپے اور کپڑا لے اڑے۔

طارق روڈ پر قائم دبئی شاپنگ سینٹر میں نقب زنی کی واردات ہوئی، واردات میں ملزمان مارکیٹ کے اندر داخل ہوئے اور متعدد دکانوں کے تالے توڑ کر یا کاٹ کر دکانوں سے لاکھوں روپے نقدی اور لاکھوں روپے مالیت کے کپڑے لوٹ کر فرار ہوگئے۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ واقعہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب پیش آیا، جمعہ کو وہ جب نماز جمعہ کے بعد دکانوں پر پہنچے تب انھیں واردات کا علم ہوا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے سے مارکیٹ کا چوکیدار مکمل طور پر لاعلم رہا، اس سے قبل بھی مارکیٹ میں واردات ہوچکی ہے تاہم واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی ہے جس میں ملزمان کو مارکیٹ میں داخل ہونے کے بعد مختلف کوریڈور میں گھومتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے کچھ کیمروں کے رخ بھی تبدیل کردیے تھے، واقعے کی ایف آئی آر کے اندراج پر ہی اصل نقصان کی مالیت کا اندازہ ہوسکے گا تاہم مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

The post کراچی میں طارق روڈ پر شاپنگ سینٹر میں نقب زنی، ملزمان لاکھوں روپے لے اڑے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3laEPvL