سیاحت کے شعبے کی ترقی سے روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے، وزیرِ اعظم - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

سیاحت کے شعبے کی ترقی سے روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے، وزیرِ اعظم

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سیاحت کے شعبے کی ترقی سے روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے آن لائن بزنس کمپنی دراز کے گروپ سی ای او مسٹر بجارک میکلسن نے ملاقات کی، اس موقع پر مشیر خزانہ شوکت ترین، چیئرمین ایس ٹی زیڈ اے عامر ہاشمی، سینیٹر عون عباس بپی، ایم ڈی دراز احسان سایا اور دیگر بھی موجود تھے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان ای کامرس کے لیے بہت وسیع مارکیٹ رکھتا ہے، ای کامرس سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور معاشی ترقی میں مدد ملے گی، حکومت “کاروبار میں آسانی” پالیسی کے تحت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو مکمل تعاون فراہم کر رہی ہے۔
اس سے قبل وزیرِ اعظم عمران خان سے گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان، وزیرِ اعلی محمود خان اور چیف سیکٹری شہزاد بنگش نے ملاقات کی، ملاقات میں صوبے کی سیاسی صورتحال اور سروس ڈلیوری کی بہتری کیلئے حکومت کے اٹھائے گئے اقدامات پر بات کی گئی، کے پی میں جاری ترقیاتی منصوبوں بالخصوص سیاحت کے فروغ کیلئے انفراسٹرکچر کی بہتری پر پیش رفت، زیتون، زعفران، بیری کے شہد اور معدنیات کے حوالے سے صوبے کی قدرتی استعداد سے بھرپور فائدہ اٹھانے کیلئے صوبائی حکومت کے اقدامات اور ان شعبوں کی برامدات بڑھانے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
وزیرِ اعظم عمران خان نے منصوبوں کو معینہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ حکومت خیبر پختونخوا میں سیاحت اور زراعت کے شعبے سے بھرپور فائدہ اٹھانے کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے،  گزشتہ سال پورے ملک سے سیاحوں کی ریکارڈ تعداد نے شمالی علاقہ جات اور خیبر پختونخوا کا رخ کیا، سیاحت کے شعبے کی ترقی سے روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے۔

The post سیاحت کے شعبے کی ترقی سے روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے، وزیرِ اعظم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3FJZEpn