بااختیار پارلیمنٹ پر کوئی سودے بازی نہیں کریں گے، آصف زرداری - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

بااختیار پارلیمنٹ پر کوئی سودے بازی نہیں کریں گے، آصف زرداری

 کراچی: شریک چئیرمین پیپلزپارٹی آصف زرداری کا کہنا ہے کہ بااختیار پارلیمنٹ اور عوام کے حق حاکمیت پر کوئی سودے بازی نہیں کریں گے۔

سابق صدر آصف زرداری نے پاکستان پیپلزپارٹی کے 54 ویں یوم تاسیس کے موقع پر پیغام میں کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی اپنے بانی کے فلسفے اور منشور پر ثابت قدم ہے، قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید نے ملک میں پارلیمانی نظام کے لیےجدوجہد کی تھی اور ملک کو پارلیمانی نظام دیا تھا، آج کے دن ہم اپنے عہد کی تجدید کرتے ہیں کہ پارلیمانی نظام کا مکمل دفاع کرتے رہیں گے۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ بااختیار پارلیمنٹ اور عوام کے حق حاکمیت پر کوئی سودے بازی نہیں کریں گے اور اس سوچ کو شکست دیں گے جو جمہوریت سے نفرت کرتی ہے، اسلام ہمارا دین ہے، سوشلزم ہماری معیشت ہے، جمہوریت ہماری سیاست ہے اور طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں۔

سابق صدرنے کہا کہ قائدِ عوام کے دیے ہوئے منشور کے ساتھ پاکستان پیپلزپارٹی 54 سال سے جدوجہد کرتی رہی ہے، پیپلزپارٹی جب بھی اقتدار میں آئی عوام کی طاقت اور ووٹ سے آئی ہے، اس لیے ہماری ترجیح صرف عوام کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنے پر مبذول رہی ہے،پی پی کی قیادت اور کارکنوں کو ملک، آئین اورجمہوریت اس لیے سب سے ذیادہ عزیز ہے، پی پی نے اس ملک کی دوبارہ تعمیر کی، ملک کو آئین دیا اور عوام کو جمہوری حقوق دیے۔

The post بااختیار پارلیمنٹ پر کوئی سودے بازی نہیں کریں گے، آصف زرداری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3rmdLxa