لاڑکانہ کے سرکاری اسکول میں ذہنی مریض کو زنجیر سے باندھ کررکھنے کا انکشاف - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

لاڑکانہ کے سرکاری اسکول میں ذہنی مریض کو زنجیر سے باندھ کررکھنے کا انکشاف

لاڑکانہ: نواحی گاؤں کے سرکاری پرائمری اسکول میں ذہنی مریض کو زنجیر سے جھکڑ کر بند کرنے کا انکشاف ہو ا ہے۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاڑکانہ کے نواحی گاؤں کے سرکاری پرائمری اسکول میں ذہنی مریض کو پیروں میں زنجیر ڈال کر بند کرنے کا انکشاف ہوا ہے، افسوسناک واقعہ  کنگا تھانہ کی حدود نواحی گاؤں پرانو لونگائی میں پیش آیا۔

مقامی افراد نے  بتایا کہ اسکول بننے کے بعد سے اب تک ایک دن بھی تدریسی عمل شروع نہ ہوسکا، اسکول کی عمارت بھی گزشتہ 25 سال سے بااثر شخص کے قبضے میں ہے، جہاں قربان علی کلہوڑو کے اہل خانہ نے اس کا علاج کرانے کے بجائے  ذہنی طور پر بیمار ہونے کی بنا پر اسے پیروں میں زنجیریں ڈال کر بند کردیا۔

دیہاتی افراد کا کہنا ہے کہ اسکول کی عمارت زبوں حالی کا شکار ہے، دیواریں بھی مخدوش ہوچکی ہیں، اور محکمہ تعلیم کے افسران نے کبھی بھی اس اسکول مین آنے کی زحمت ہی نہیں۔

 

The post لاڑکانہ کے سرکاری اسکول میں ذہنی مریض کو زنجیر سے باندھ کررکھنے کا انکشاف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3n3OSUJ