لاہور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیموں کے 6 دہشت گرد گرفتار - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

لاہور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیموں کے 6 دہشت گرد گرفتار

سی ٹی ڈی کی جانب سے 6 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔ 

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظر سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیس آپریشنز کئے، مختلف اضلاع میں 29 آپریشنز کے دوران 30 مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی، اور ان کارروائیوں میں 6 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں صغیر حسین، عبدالجبار، سفیان، کریم بخش، ذیشان علی، سید جعفر شامل ہیں، ملزمان کا تعلق مختلف کالعدم جماعتوں سے ہے، اور ان کے قبضے سے دستی بم، ڈیٹونیٹرز، جدید اسلحہ، اور بھاری مقدار میں بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے، ملزمان کو صوبے کے مختلف شہروں سے گرفتار کیا گیا ہے۔

 

The post لاہور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیموں کے 6 دہشت گرد گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3ldZMWj