مچھروں کے وار جاری، سندھ میں ڈینگی کے مزید 63 کیس سامنےآ گئے - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

مچھروں کے وار جاری، سندھ میں ڈینگی کے مزید 63 کیس سامنےآ گئے

کراچی: سندھ میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 63 کیس رپورٹ ہوئے جن میں سے 32 کا تعلق کراچی سے ہے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں حیدرآباد میں 29، بدین سے ایک، عمرکوٹ سے ایک کیس رپورٹ ہوا، نومبر میں اب تک ڈینگی کے 1642 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں۔

کراچی کے ضلع شرقی سے 280، ضلع وسطی سے 252، ضلع کورنگی سے 221، ضلع جنوبی سے 146، ضلع ملیر سے 84 اور ضلع غربی سے 78 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں، سندھ میں رواں سال جنوری تا اکتوبر ڈینگی کے 3840 کیس رپورٹ ہوئے تھے۔

سندھ بھر میں رواں سال ڈینگی کے اب تک 5482 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں، رواں سال مارچ میں ایک، مئی اور جون میں 1،1، اگست میں 3، ستمبر میں 7، اکتوبر میں 6 اور نومبر میں 4 اموات رپورٹ ہوئیں، سندھ بھر میں ڈینگی کے باعث اب تک 23 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

 

The post مچھروں کے وار جاری، سندھ میں ڈینگی کے مزید 63 کیس سامنےآ گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3FWILrA