راولپنڈی کشمیر کالونی میں 16 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

راولپنڈی کشمیر کالونی میں 16 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی

 راولپنڈی: تھانہ گنجمنڈی کے علاقے کشمیر کالونی میں 16 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی ہوئی ہے۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کے علاقے تھانہ گنجمنڈی کشمیر کالونی میں 16 سالہ لڑکی نے مبینہ زیادتی کا الزام عائد کیا ہے، متاثرہ لڑکی کے والد کا کہنا ہے کہ بچی کو گھر کے قریب سے مبینہ طور پر اغواء کرکے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

لڑکی کے والد فیاض خان نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس کو درخواست دی ہے اور بچی کو میڈیکل کیلئے اسپتال لایا ہوں، لیکن میری نشاندہی کے باوجود گنجمنڈی پولیس نے تاحال ملزمان کو گرفتار نہیں کیا۔ جب کہ پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

The post راولپنڈی کشمیر کالونی میں 16 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/30fgEEv