کراچی: سرجانی ٹاؤن کےعلاقے لیاری تیسرٹاؤن میں 10 سالہ بچی کے ساتھ مبینہ احتجماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے.
پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بچی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کرنے والے دو ملزمان اللہ رکھیو اور منیر بنگالی کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 2021/1760 درج کر کے تفتیش شروع کردی ۔
ایس ایچ او سرجانی ٹاؤن اسد النبی نے بتایا کہ بچی کے ساتھ زیادتی کا واقعہ دو روز قبل پیش آیا ، متاثرہ بچی جمعے کے روز اپنی والدہ کو بتایا، جس کے بعد والدین اور دیگر رشتہ دار بچی کو تھانےلیکر آئے۔
پولیس نے فوری طور پر متاثرہ بچی کو میڈیکل کے لیے اسپتال منتقل کیا ہے اور بروقت کارروائی کرتےہوئے رکشہ ڈرائیور و اسکے ساتھی ملزم کو گرفتار کرلیا ۔
انھوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان نے بچی کو بھلا پھسلا کر ایک مقام پر لے جاکر ہوس کا نشانہ بنایا ۔ گرفتار ملزمان کا بھی میڈیکل کروایا جائے گا۔
The post کراچی میں 10 سالہ بچی کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3ERdvdi
