نواب شاہ میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے دفتر کے قریب دھماکا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

نواب شاہ میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے دفتر کے قریب دھماکا

نواب شاہ: قانون نافذ کرنے والے حساس ادارے کے دفتر کے قریب دھماکے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع  نہیں ملی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نواب میں قائم قانونے نافذ کرنے والے حساس ادارے کے دفتر کے قریب دھماکا ہوا، دھماکا اس قدر شدید تھا کہ ارد گرد کے لوگ دفتروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے اور خوف و ہراس پھیل گیا، دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور  علاقے کو گھیرے میں لے کر آپریشن شروع کردیا۔

ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے جائے وقوعہ سے ایک مشکوک نوجوان کو زخمی حالت میں حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کر دیاہے، اور اس سے تفتیش جاری ہے،جب کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جائے وقوعہ کو سرچ کرکے کلیئر قرار دے دیا ہے۔

The post نواب شاہ میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے دفتر کے قریب دھماکا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3iRQpKV