تحریک انصاف کی سیٹیں کم ہوئیں تو پھر جہاز چلا، جہانگیرترین - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

تحریک انصاف کی سیٹیں کم ہوئیں تو پھر جہاز چلا، جہانگیرترین

لودھراں: جہانگیرترین نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی سیٹیں کم ہوئیں تو پھر جہاز چلا۔

جہانگیر ترین کا اپنے حلقہ انتخاب میں ووٹرز سے کہنا تھا کہ الیکشن سے 6 مہینے پہلے مجھے بہت ہی غلط اور فضول فیصلے سے نا اہل کیا گیا اور پھر 2018 کے الیکشن کے بعد جب ہماری حکومت بن گئی تو  باقاعدہ سازش کے تحت مجھے خان صاحب سے الگ کردیا گیا۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ الیکشن میں تحریک انصاف کامیاب ہوئی لیکن کچھ سیٹیں کم ہوئیں تو پھر آپ کو پتہ ہے کہ جہاز چلا،ن لیگ سے پی ٹی آئی کی 8 سیٹیں کم تھیں، خان صاحب کا پیغام آیا کہ پنجاب کے بغیر حکومت کا فائدہ نہیں، جس پر میں نے کہا، فکر نہ کریں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے  چک 379 ڈبلیو بی میں کارنر میٹنگ سے خطاب میں کیا۔

 

The post تحریک انصاف کی سیٹیں کم ہوئیں تو پھر جہاز چلا، جہانگیرترین appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3FEKKS9