نسلہ ٹاور کو خالی کرنے کی مہلت ختم ہونے کے باوجود تحویل میں نہیں لیا گیا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

نسلہ ٹاور کو خالی کرنے کی مہلت ختم ہونے کے باوجود تحویل میں نہیں لیا گیا

 کراچی: مقامی انتظامیہ نے نسلہ ٹاور کو خالی کرنے کی مہلت ختم ہونے کے باوجود تاحال اپنی تحویل میں نہیں لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کی مقامی انتظامیہ نے سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں نسلہ ٹاور کے مکینوں کو گزشتہ روز تک اپنے اپنے گھرت خالی کرانے کی مہلت دی تھی تاہم عمارت میں اب بھی کچھ خاندان رہائش اختیار کئے ہوئے ہیں جب کہ رہائشی ، بلڈرز کی نمائندہ تنظیم آباد کے نمائندوں سمیت دیگر افراد کی بڑی تعداد عمارت کے باہر موجود ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاور کو بارودی مواد سے گرانے کا حکم دے رکھا ہے، عدالتی حکم کے تحت ٹاور گرانے کے اخراجات نسلہ ٹاور کے مالک سے لیے جائیں گے اور مالک رقم نہ دے تو کمشنر کراچی مالک کا پلاٹ بیچ کر رقم وصول کریں گے۔

The post نسلہ ٹاور کو خالی کرنے کی مہلت ختم ہونے کے باوجود تحویل میں نہیں لیا گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3Bo3Mcj