کراچی: ایدھی فاؤنڈیشن نے کورونا سے نمٹنے کے لیے بھارت کو مدد کی پیشکش کردی۔
بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کو لکھے گئے خط کے مطابق ایدھی فائونڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے کہا ہے کہ بھارت میں جس تیزی سے کورونا وائرس پھیل رہا ہے اس پر انہیں نہ صرف تشویش کا اظہار ہے بلکہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ہم مصیبت کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ ہیں۔
فیصل ایدھی نے بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کو پیشکش کی ہے کہ وہ بے غرض ہو کر 50 ایمبولینس اور رضا کاروں کی ٹیم ہندوستان بھیج سکتے ہیں تاکہ بھارت کے عوام کی اس مصیبت کے وقت مدد کی جاسکے۔
فیصل ایدھی کا کہنا ہے کہ جیسے ہی بھارتی حکومت انہیں اجازت دے گی وہ اپنے خصوصی رضاکاروں کی ٹیم کے ہمراہ بھارت روانہ ہوجائیں گے اور مقامی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کریں گے، بھارتی حکومت ہمیں جس علاقے میں چاہے بھیج سکتی ہے۔
The post ایدھی فاؤنڈیشن کی کورونا سے نمٹنے کیلئے بھارت کو مدد کی پیشکش appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3BcgLgS