بیٹی سے مبینہ زیادتی کے الزام میں باپ گرفتار - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

بیٹی سے مبینہ زیادتی کے الزام میں باپ گرفتار

 لاہور: پولیس نے بھیکے وال پنڈ کی رہائشی لڑکی سے مبینہ زیادتی کے الزام میں باپ کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے تھانہ اقبال ٹاؤن نے شریفاں بی بی نامی خاتون کی مدعیت میں درج رپورٹ پر بھیکے وال پنڈ کے رہائشی عبدالرشید کو اپنی ہی بیٹی سے مبینہ زیادتی کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔

ایس ایچ او اقبال ٹاؤن پولیس اسٹیشن عمران قمر کا کہنا ہے کہ ملزم عبدالرشید کے خلاف درخواست بچی کی نانی نے دی، عبدالرشید اور کلثوم بی بی کی 16 سال قبل شادی ہوئی تھی، 4 سال پہلے کلثوم بی بی نے گھریلوں ناچاقی پر عبدالرشید سے طلاق لے کر دوسری شادی کرلی جب کہ ایک بیٹا اور بیٹی عبدالرشید کے ساتھ ہی رہتے تھے۔

شریفاں بی بی 12 اکتوبر کو 2 سال بعد اپنے نواسے نواسی سے ملنے آئی تو اس کی نواسی نے اسے ساری صورت حال سے آگاہ کیا، جس پر شریفاں بی بی نے پولیس اسٹیشن میں عبدالرشید کے خلاف کارروائی کے لیے رپورٹ درج کرائی۔ جس کی بنیاد پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم عبدالرشید کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے مزید تفتیش کے لئے انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے۔

The post بیٹی سے مبینہ زیادتی کے الزام میں باپ گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3oYbtn4