اسلام آباد: ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے خود کو وزیراعظم ہاؤس کا سکیشن آفیسر ظاہر کرکے سادہ لوح افراد کو لوٹنے والے جعل ساز کو گرفتار کر کے وزیراعظم ہاؤس کے جعلی لیڑ ہیڈ، اتھارٹی لیڑز، این او سیز اور جعلی سرکاری دستاویزات برآمد کرلیں۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے جعل ساز مصطفیٰ انصاری نے اسلام آباد کے پوش سیکڑ ایف الیون میں دفتر بنا رکھاتھا اور خود کو وزیراعظم ہاؤس کا سکیشن آفیسر ظاہر کرکے مختلف افراد سے جعل سازی کرکے لاکھوں روپے بٹور چکا ہے۔
ملزم ’نیشنل پیس کونسل فار انڑفیتھ ہارمنی‘ کے نام سے قائم کی گئی خود ساختہ تنظٰم کو حکومت پاکستان سے منظور شدہ ظاہر کرکے لاکھوں روپے کے عوض رکنیت سازی اور تنظیم کا عہدیدار بنانے کے عوض لاکھوں روپے وصول کرتا تھا۔
ملزم مختلف افراد سے پیسے لے کر انہیں ذاتی و پرائیویٹ گاڑیوں پر سرکاری نمبر پلیٹ استعمال کرنے کے این او سی ( نو آبجیکشن سرٹی فیکیٹس) بھی فروخت کرتا تھا۔
ایف آئی اے نے ملزم کی نشان دہی پر اس کے دفتر چھاپہ مارکر وزیراعظم ہاؤس کے جعلی لیڑ ہیڈ، اتھارٹی لیڑز، این او سی، جعلی سرکاری دستاویزات، کمپیوٹر، موبائل فون، پارٹی کی رسیدیں، لیڑ ہیڈ، بڑی تعداد میں مختلف لوگوں کے نام پارٹی کے جاری شدہ کارڈ اور سیاسی شخصیات کے ساتھ بنی تصاویر برآمد کرلیں۔
ایف آئی اے حکام کا کہناتھا کہ ملزم سیاسی شخصیات کے ساتھ بنی تصاویر استعمال کرکے اور مختلف سرکاری عہدے رکھنے کا بتا کر لوگوں کو سرکاری نوکریاں دلانے کا جھانسہ دے کر رقوم ہتھیانے میں بھی ملوث ہے۔
ملزم مصطفی انصاری نے نیشنل پیس کونسل کے نام سے سیاسی جماعت بنا کر2015 میں الیکشن کمیشن میں رجسڑد کرائی تھی جس کو 2017 میں کنیسل کیا گیا، تاہم ملزم نے پارٹی دوبارہ بحال کرائی لیکن تین سال سے گوشوارے جمع نہ کرانے پر الیکشن کمیشن نے اس کو شوکاز نوٹس جاری کر رکھا ہے۔
ملزم زیادہ تر خیبرپختونخوا کے شہریوں کو اپنا نشانہ بناتا تھا، ملزم سے ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم پارٹی ممبر شپ کے نام پر تین لاکھ افراد سے ممبر شپ کے نام پر بھاری رقم اکھٹی کرچکا ہے۔
ڈائریکڑ ایف آئی اے اسلام آباد زون وقار چوہان کا کہنا تھا کہ ملزم کو عدالت میں پیش کرکے چار دن کا ریمانڈ حاصل کرلیاگیا تفتیش میں مزیدانکشافات کی توقع ہے۔
The post وزیراعظم ہاؤس کا سیکشن آفیسر بن کرلوگوں کو لوٹنے والا گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3v9b7uH