بنگلے میں ڈکیتی کی واردات میں مالک کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

بنگلے میں ڈکیتی کی واردات میں مالک کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک

کراچی: ڈیفنس فیز 2 میں بنگلے میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مالک کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک جب کہ 2 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیو زکے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 2 میں بنگلے میں ڈکیتی کے دوران بنگلے کے مالک کے بیٹے کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک، 2 زخمی اور 4 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس حکام نے واقعے کے حوالے سے بتایا کہ 7 ڈاکو کے الیکٹرک کا عملہ ظاہر کر کے بنگلے میں داخل ہوئے، بنگلے کے مالک شمیم کے بیٹے نے ڈاکوؤں پر فائرنگ کردی، مسلح ڈاکوؤں کی جانب سے بھی فائرنگ کی گئی، تاہم دو طرفہ فائرنگ میں ایک ڈکیت مارا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے دورن 6 ڈاکوؤں نے بنگلے سے فرار ہونے کی کوشش کی تو گارڈز اور پولیس سے مقابلہ ہوگیا، جس میں 2 ڈاکو زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر گرفتار کرلیا گیا، جب کہ 4 ڈاکو اسی دوران فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،  کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے بنگلے کے مالک کا بیٹا بھی زخمی ہوا ہے، جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

The post بنگلے میں ڈکیتی کی واردات میں مالک کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3mb9Ct5