لاہور: پنجاب حکومت نے سعد رضوی کو رہا کرنے کا لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ چیلنج کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب حکومت نے کالعدم تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کو رہا کرنے کا لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے، پنجاب حکومت نے درخواست میں سعد رضوی کے چچا کو فریق بنایا ہے۔
حکومت پنجاب نے درخواست میں مؤقف پیش کیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے سعد رضوی کو رہا کرنے کے حکم میں قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے، لاہور ہائیکورٹ کو کیس سے متعلق تفصیلی ریکارڈ بھی فراہم کیا گیا، سعد رضوی کو نظر بند کرنے کا حکومتی فیصلہ قانونی طور پر درست ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ سپریم کورٹ سعد رضوی کو رہا کرنے کے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔
The post پنجاب حکومت نے سعد رضوی کو رہا کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3mHrNpl