کراچی میں سٹی کورٹ مال خانے میں اسلحہ کرائے پر ملنے کا انکشاف - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

کراچی میں سٹی کورٹ مال خانے میں اسلحہ کرائے پر ملنے کا انکشاف

 کراچی: شارع نورجہاں پولیس نے پاپوش نگر قبرستان کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 2 انتہائی مطلوب ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق گرفتار ملزمان میں شہریار عرف معصوم بنگالی اور سعید بنگالی شامل ہیں جن سے اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

ملزمان نے 5 روز قبل اقبال مارکیٹ 2 ماہ قبل سرجانی میں گھر میں ڈکیتی کی تھی جبکہ ملزم شہریار عرف معصوم بنگالی نے حیدر آباد میں بھی 6 کروڑ کی واردات کی تھی، اس کیس میں ملزم دس سال سزا کاٹنے کے بعد باہر آیا اور پھر جرم کرنے لگا۔

ملزمان شہریار نے دوران تفتیش حیرت انگیز انکشافات کیے کہ سٹی کورٹ مال خانے میں اسلحہ کرائے پر ملتا ہے ، خلیل نامی ساتھی مخصوص مدت کے لیے ملزمان کو اسلحہ فراہم کرتا ہے، خلیل کو پستول کے لیے 8 ہزار روپے دیتے ہیں۔

ملزمان نے بتایا کہ اگر پکڑے جائیں تو خلیل جعلی وکیل بن کر تھانے آ کر جوڑتوڑ بھی کرواتا ہے ، ڈکیتی کی وارداتوں میں خلیل بھی ساتھ جاتا ہے ، مفرور ملزم خلیل سزائے موت سے بھی بری ہوکر آچکا ہے ، خلیل کے کہنے پر سینٹرل میں کے الیکٹرک کے افسر کی ریکی کی ، سٹی کورٹ میں آنے والے کئی سرکاری افسران کی ٹپ دی اور ریکی کا کہا، ہمارے دیگر ساتھیوں کا تعلق ایم کیوایم لندن سے ہے۔

ایس ایس پی سینٹرل نے بتایا کہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، مفرور ملزم خلیل کار لفٹنگ کی وارداتوں میں بھی ملوث ہے۔

The post کراچی میں سٹی کورٹ مال خانے میں اسلحہ کرائے پر ملنے کا انکشاف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3iOaZMa