کالعدم تنظیم کااحتجاج؛ راولپنڈی میں راستوں کی بندش پر ڈپٹی کمشنر، پولیس سے جواب طلب - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

کالعدم تنظیم کااحتجاج؛ راولپنڈی میں راستوں کی بندش پر ڈپٹی کمشنر، پولیس سے جواب طلب

 راولپنڈی: ہائی کورٹ نے کالعدم تنظیم کے احتجاج کو روکنے کے لیے راستوں کی بندش پر ڈپٹی کمشنر اور پولیس سے جواب طلب کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ نے کالعدم مذہبی جماعت کی ریلی اور احتجاج کو روکنے کے لیے شہر میں راستوں کی بندش کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار کا موقف تھا کہ جگہ جگہ کنٹینرز لگا کر راولپنڈی کو کنٹینروں کا شہر بنا دیا گیا ہے، راستے بند کرنا بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، عدالت متعلقہ حکام کو تمام کنٹینرز ہٹانے اور راستے کھولنے کا حکم دے۔

عدالت نے ڈپٹی کمشنر اور سی پی او لاہور کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کرلیا ہے، عدالت نے ہدایت کی ہے کہ یکم نومبر کو بتایا جائے کہ کن خطرات کی وجہ سے راستے بند کئے گئے ہیں۔

The post کالعدم تنظیم کااحتجاج؛ راولپنڈی میں راستوں کی بندش پر ڈپٹی کمشنر، پولیس سے جواب طلب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3biwkt3