اللہ تعالی ریاست مدینہ کا خواب جلد پورا کرے، صدر عارف علوی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

اللہ تعالی ریاست مدینہ کا خواب جلد پورا کرے، صدر عارف علوی

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے حکومت کی پاکستان کو ریاست مدینہ کے طرز کی ایک مثالی فلاحی مملکت بنانے کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔

12 ربیع الاول کے موقع پر قوم کے نام پیغام میں صدر مملکت نے کہا پر مسرت و مبارک موقع پر پاکستانی قوم اور ملتِ اسلامیہ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، میری اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ریاست مدینہ کے خواب کو جلد شرمندہ تعبیر فرمائے۔

دریں اثناء صدر مملکت عارف علوی نے نیشنل آرکائیوز آف پاکستان کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی، اجلاس کو بتایا گیا کہ نیشنل آرکائیوز بہتر اور جدید بنانے کے لیے PC-I کی منظوری دی گئی ہے۔

The post اللہ تعالی ریاست مدینہ کا خواب جلد پورا کرے، صدر عارف علوی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3AVx8hY