وزارت خارجہ اور پی ٹی وی میں جعلی ڈگری جمع کرانے والے ملزمان گرفتار - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

وزارت خارجہ اور پی ٹی وی میں جعلی ڈگری جمع کرانے والے ملزمان گرفتار

 اسلام آباد: وزارت خارجہ میں پی ایچ ڈی کی جعلی ڈگری جمع کرانے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ 

ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد زون نے کارروائی کرتے ہوئے منسٹری آف فارن آفیئرز (وزارت خارجہ) اسلام آباد میں پی ایچ ڈی کی جعلی ڈگری جمع کرا نے والے ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم عارف عاصم نے اپنی پی ایچ ڈی کی ڈگری اور ٹرانسکرپٹ اٹیسٹیشن کے لیے منسٹری آف فارن افیرز میں جمع کرائی تھی، ای سی سے چیک کرائے جانے پہ ملزم کی پی ایچ ڈی کی ڈگری جعلی پائی گئی، ملزم کے خلاف وزارت خارجہ کی جانب سے ایف آئی اے کو باضابطہ طور پر کی گئی شکایت پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایف آئی اے کے مطابق ایک دوسری کارروائی میں ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد پاکستان ٹیلی ویژن میں جعلی ڈگری کی بناء پہ ملازمت حاصل کرنے والا ملازم گرفتار کرلیا گیا، ملزم مہر رشید نے مبینہ طور پر میٹرک کی جعلی سند پر پی ٹی وی میں سرکاری مالازمت حاصل کی، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

 

The post وزارت خارجہ اور پی ٹی وی میں جعلی ڈگری جمع کرانے والے ملزمان گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3BFWdyo