صنعا: یمن میں عدین کے گورنر کے قافلے سے خودکش بمبار نے بارود سے بھری کار ٹکرا دی جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یمن میں عدین کے گورنر کے قافلے میں خود کش کار بمبار نے حملہ کردیا۔ دھماکے میں گورنر اور وزیر زراعت محفوظ رہے تاہم 4 افراد ہلاک ہوگئے۔
فوجی ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خودکش بم دھماکے میں 3 اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔
دھماکے میں بال بال بچنے والے عدین کے گورنر احمد لملاس علیحدگی پسند جماعت سدرن ٹرانزیشنل کونسل کے جنرل سیکرٹری بھی ہیں جب کہ وزیر زراعت سلیم السقاطری بھی اس جماعت کے رکن تھے۔
علیحدگی پسند جماعت سدرن ٹرانزیشنل کونسل متحدہ عرب امارات کی حمایت یافتہ پارٹی ہے اور حوثی باغیوں سے مزاحمت میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔
یاد رہے کہ یمن میں 2015 سے اتحادی افواج اور حوثی باغیوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں 2 لاکھ سے زائد افراد ہلاک اور 10 لاکھ کے قریب بے گھر ہوگئے ہیں۔
The post یمن؛ خودکش حملے میں گورنر بال بال بچ گئے، 4 افراد ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3uWvYRY