اسلام آباد میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 1400سے تجاوز کرگئی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

اسلام آباد میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 1400سے تجاوز کرگئی

 اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں رواں سیزن کے دوران ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 1403 ہوگئی ہے۔

شہر اقتدار میں ڈینگی مچھر تیزی سے پھیلنے لگا ہے، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ضعیم ضیاء کے مطابق گزشتہ روز ڈینگی کے مزید 61 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، اس دوران اسپتالوں کے او پی ڈیز میں بھی 607 مریض لائے گئے، اسلام آباد میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 1403 ہو گئی ہے، ڈینگی سے متاثرہ اسلام آباد کے 239 شہری اسلام آباد و راولپنڈی کے مختلف اسپتالوں میں داخل ہیں جبکہ 684 مریض صحتیاب ہوکر اسپتالوں سے ڈسچارچ ہوچکے ہیں تاہم ڈینگی متاثرہ 5 مریض انتقال کرچکے ہیں۔ اسلام آباد کے کل کیسز میں سے 937 کیسز دیہی علاقوں جبکہ 466 کیسز شہری علاقوں کے ہیں۔

ڈی ایچ او کے مطابق رواں سیزن کے دوران ڈینگی کے سب سے زیادہ 420 کیسز ہولی فیملی اسپتال راولپنڈی میں لائے گئے۔ بے نظیر بھٹو اسپتال راولپنڈی میں 92، ڈی ایچ کیو اسپتال راولپنڈی میں21، پمز میں 62، پولی کلینک  میں 68 ، فیڈرل جنرل اسپتال میں174 اور سی ڈی اے اسپتال میں ڈینگی کے 25 مریض لائے گئے ہیں ۔ ڈی ایچ او کے مطابق جڑواں شہروں کے نجی ہسپتالوں و لیبارٹریز میں بھی اسلام آباد کے  450 سے زائد مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق کی گئی ہے۔

ڈینگی سے متاثرہ اسلام آباد کے 239 شہری اسلام آباد و راولپنڈی کے مختلف اسپتالوں میں داخل ہیں جبکہ 684 مریض صحتیاب ہوکر ہسپتالوں سے ڈسچارچ ہوچکے تاہم ڈینگی متاثرہ 5 مریض انتقال کرچکے ہیں۔

The post اسلام آباد میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 1400سے تجاوز کرگئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3ayuLqA