کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے 12 ربیع الاول کے موقع پر صوبے بھر میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ حکومت نے 12 ربیع الاول کے موقع پر صوبے بھر میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کردیا، اس حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 19 اکتوبر کو صوبے بھر میں ڈبل سواری پر پابندی ہوگی، جب کہ اسلحہ لے کر چلنے کے تمام اجازت نامے بھی منسوخ کردیے گئے ہیں۔ محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق پابندی کا اطلاق محافل میلادؐ اور چپ تعزیے پر نہیں ہوگا، پابندی لائسنس یافتہ اسلحہ لے کر چلنے، لاؤڈ اسپیکر کے استعمال سمیت نفرت انگیز تقاریر پر مبنی آڈیو اور ویڈیو بیانات پر ہوگی۔
The post 12 ربیع الاول کے موقع پر سندھ بھر میں ڈبل سواری پر پابندی عائد appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3iSrqqR