پنجاب میں 10ہزار سے زائد قبرستانوں کی حالت زار ابتر ہونے لگی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

پنجاب میں 10ہزار سے زائد قبرستانوں کی حالت زار ابتر ہونے لگی

 لاہور: افسران کی عدم توجہی اور وسائل کی کمی کے باعث پنجاب بھر میں 10 ہزار سے زائد قبرستانوں کی حالت زار ابتر سے ابتر ہونے لگی ہے۔

لاہور سمیت پنجاب بھر میں سرکاری قبرستانوں میں سالہاسال سے عدم سہولتوں کے باعث مسائلستان بنتے جارہے ہیں ان میں شاہراہوں گلیوں کی چار دیواری کی تعمیرومرمت نہیں ہوئی اس کے ساتھ ساتھ لائٹس ، سیکورٹی گارڈز، پانی کی عدم دستیابی جیسے مسائل میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ سے قبرستان چار دیواری نہ ہونے کی وجہ سے میدان بنتے جارہے ہیں۔

اسٹریٹ لائٹس نہ ہونے کی وجہ سے راتوں کے وقت وارداتیں پڑنا معمول بن چکا ہے، آوارہ کتوں کی بھرمار سے لوگ خوف کے مارے اپنے پیاروں کی قبور پر آنا کم ہوگئے۔

The post پنجاب میں 10ہزار سے زائد قبرستانوں کی حالت زار ابتر ہونے لگی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3nmxg5n