لاہور میں چنگچی میں لڑکی سے بدتمیزی کے کیس میں بڑی پیش رفت - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

لاہور میں چنگچی میں لڑکی سے بدتمیزی کے کیس میں بڑی پیش رفت

 لاہور: چنگ چی رکشے میں اوباش نوجوان کی لڑکی سے نازیبا حرکت کے کیس میں بڑی پیش رفت ہوگئی۔

متاثرہ لڑکی نے چار ملزمان کو شناخت کرلیا۔ رکشا سوار متاثرہ لڑکی نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی موجودگی میں ملزمان کو شناخت کیا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں چنگچی میں بیٹھی لڑکی سے اوباش نوجوان کی غیراخلاقی حرکت

لڑکی نے بتایا کہ چاروں ملزمان نے چلتے رکشے کا پیچھا کیا اور بار بار تنگ کیا، ملزم ساجد نے موٹر سائیکل سے اتر کر بدتمیزی کی، اس کے ساتھ رکشے کے پیچھے شریک ملزمان نے نازیبا جملے کسے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں چنگچی میں لڑکی سے پیش آئے واقعے کا مقدمہ درج

لڑکی نے عثمان، عرفان ،عبدالرحمان اور ساجد کو شناخت کیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ کامران ظفر نے شناخت پریڈ کا عمل مکمل کرایا۔

The post لاہور میں چنگچی میں لڑکی سے بدتمیزی کے کیس میں بڑی پیش رفت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3l2uP6O