ایون فیلڈ ریفرنس؛ مریم نواز کے وکیل نے کیس کی پیروی سے معذرت کرلی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ایون فیلڈ ریفرنس؛ مریم نواز کے وکیل نے کیس کی پیروی سے معذرت کرلی

 اسلام آباد: مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے وکیل امجد پرویز نے کیس کی پیروی معذرت کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی اپیلوں پر کیس میں نیا موڑ سامنے آ گیا ہے، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے وکیل امجد پرویز نے کیس کی مزید پیروی سے معذرت کرلی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر کی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی، مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر عدالت میں پیش ہوئے، لیکن ان کے وکیل امجد پرویز عدالت میں پیش نہ ہوئے۔

مریم نواز نے روسٹرم پر آکر بتایا کہ میرے وکیل امجد پرویز کووڈ کی وجہ سے بیمار ہیں اور انہوں نے دو روز قبل میرے کیس میں مزید وکالت سے معذرت کر لی ہے، میں ایک اور پٹیشن فائل کرنا چاہتی ہوں، میری اپیل سننے سے پہلے میرٹ کی بجائے اس پٹیشن کو سنا جائے، میں کچھ حقائق ایک اور پٹیشن کے ذریعے سامنا لانا چاہتی ہوں، مجھے وکیل کرنے کے لیے ایک ماہ کا وقت دیا جائے، اپیل کے میرٹ پر دلائل سے قبل اس پٹیشن کو سنا جائے۔ عدالت نے مریم نواز کو دوسرا وکیل کرنے کے لیے 23 ستمبر تک مہلت دے دی۔

The post ایون فیلڈ ریفرنس؛ مریم نواز کے وکیل نے کیس کی پیروی سے معذرت کرلی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2X01mC2