برساتی نالے میں ہائی روف گرنے سے 9 افراد ڈوب گئے، 5 جاں بحق - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

برساتی نالے میں ہائی روف گرنے سے 9 افراد ڈوب گئے، 5 جاں بحق

گجرات: جگو ہیڈ کے قریب برساتی نالے میں کیری ڈبہ گرنے سے 9 افراد ڈوب گئے۔ 

گجرات کے علاقے جگو ہیڈ کے قریب کیری ڈبہ برساتی نالے میں گرنے سے 9 افراد ڈوب گئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور اہلکاروں نے سرچ آپریشن شروع کردیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعے میں 3 خواتین، 8 ماہ کی 1 بچی اور ایک مرد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، جب کہ 4 افراد کو بچالیا گیا۔  ہائی روف میں 9 افراد سوار تھے، اور گاڑی کو حادثہ بارش کے باعث ٹائر پھسلنے وجہ سے پیش آیا، جاں بحق ہونے والی افراد کی عمریں  20  سے 60 سال کے درمیان ہے۔

 

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے برساتی نالے میں گاڑی گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس اور لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کی ہے۔

The post برساتی نالے میں ہائی روف گرنے سے 9 افراد ڈوب گئے، 5 جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2X4QumE