پک اپ برساتی نالے میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق، 4 کو بچا لیا گیا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

پک اپ برساتی نالے میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق، 4 کو بچا لیا گیا

گجرات / سرائے عالمگیر: تیز بارش کے باعث برساتی پلی میں پک اپ بہہ جانے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق 4 کو بچا لیا گیا۔

سرائے عالمگیر کے نواحی گاؤں دندی دارہ میں والدہ کی وفات پر آنیوالی فیملی کو حادثہ ہوا، پک اپ برساتی نالے میں بہہ گیا۔ایک مرد سمیت تین خواتین اور ایک نو ماہ کی بچی جاں بحق ہو گئیں۔ ڈوب کر جاں بحق ہونے والوں میں شہر بانو، روبینہ، عائشہ، شائستہ اور نذیر احمد شامل ہیں۔

راولپنڈی سے والدہ کی وفات پر آنے والی فیملی کی گاڑی کیری وین کو سرائے عالمگیر کے نواحی گاؤں دندی دارہ کے قریب حادثہ پیش آیا۔

The post پک اپ برساتی نالے میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق، 4 کو بچا لیا گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3BR7U56